الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گیلا گوبر کنویں میں ڈالا گیا اس کا حکم

سوال

(۱) ایک کنویں میں ایک لڑکے نے گیلا گوبر پھینکا تو کتنا پانی نکالیں گے چونکہ کنویں کا پانی اتنا گہرا ہے کہ پانی پینے کیلئے نکالنا دشوار ہے، دوسرے اگر نکال کر پھینکیں تو پانی ختم ہو جانے کا احتمال ہے، کیونکہ اکثر گرمیوں میں سوکھ جاتا ہے، مگر امسال نہیں سوکھا اور پانی چودہ ہاتھ ہے اس کے علاوہ بد دینی کا اتنا زور ہے کہ کوئی پانی نہیں نکالتا ہے اور نہ نکالنے کو تیار ہوتا ہے، بلکہ اسی طرح برابر پیتے ہیں تب اس حالت میں آدمی کیا کر سکتا ہے۔ (۲)

جواب

(۱) جب چودہ ہاتھ پانی اس سے نکل جائے گا تو کنواں پاک ہو جائے گا، یہ ضروری نہیں کہ ایک دم ہی نکلے مثلا کنواں پاک کرنے کیلئے تو نہیں نکالتے البتہ اپنی ضروریات کے لئے ہمیشہ نکالتے رہتے ہیں تب بھی جب اندازا مقدار مذکور نکل جائے گی تو کنواں پاک ہو جائے گا (۲) سترہ دن تک کھا لینے کے بعد اب دریافت کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ (۳)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو