حوض کی لمبائی چوڑائی گہرائی !
سوال
شرعی حوض کم سے کم کتنا لمبا اور کتنا چوڑا ہونا چاہئے ہماری مسجد کا حوض ۲۵ فٹ لمبا اور ۱۲ فٹ چوڑا ہے اور ۵½ فٹ گہرا ہے ہم حوض کی گہرائی ایک فٹ کم کرنا چاہتے ہیں، اس میں کوئی حرج تو نہیں۔
جواب
شرعی حوض کم از کم دس ہاتھ لمبا اور دس ہاتھ چوڑا ہونا چاہئے، اگر چوڑائی میں کچھ کمی ہو تو لمبائی میں زیادتی کر دی جائے جس سے نسبت دہ دردہ کی حاصل ہو جائے۔ گہرائی ساڑھے چارفٹ بھی کافی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔