حوض کی گہرائی اور چوڑائی
سوال
وہ حوض جسکی لمبائی کافی ہے اور چوڑائی صرف دوہاتھ ہے گہرائی بھی دو ہاتھ ہے کیا یہ دہ دردہ کے حکم میں ہوگا یا نہیں اور گہرائی کے اعتبار سے کنویں میں بھی کافی گہرائی ہوتی ہے اور چوڑائی بھی ہوتی ہے تو کیا اس کا حکم اس میں لگے گا، وضاحت سے بیان فرمائیں۔
جواب
گہرائی کی زیادتی طول و عرض کی کمی کا بدل نہیں ہو سکتی، البتہ اگر عرض کم ہوا اور طول زیادہ ہوا اور زیادتی محسوس کر کے دہ دردہ ہو سکے تو وہ بہتر ہے، ولوله طول لا عرض لكنه يبلغ عشراً في عشر جاز تيسيراً (درمختار ص: ۱۲۹، ج : ۱) حوض مدور کا حساب بھی معتبر ہوگا جیسا کہ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے در مختار کی شرح کرتے ہوئے تفصیل سے بیان كيا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔