الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کنویں میں گوبر ڈالا پھر روزانہ اسکا پانی استعمال ہوتا رہا کیا وہ پاک ہو گیا

سوال

بازار جاتے ہوئے ایک کنواں راستہ میں پڑتا ہے اور پیا سے لوگ پانی پیتے ہیں۔ پھر اندازہ ہے کہ ہفتہ میں دو دن جب بازار لگتا ہے تو اس کنویں سے ساٹھ ستر ڈول اور باقی دنوں میں پندرہ بیس ڈول پانی پینے میں خرچ ہو جاتا ہے، کچھ چرواہے لڑکوں نے کنویں کے اندر گوبر ڈال دیا اور گوبر ڈالے ہوئے دو ماہ کا عرصہ ہو گیا جس کو معلوم تھا اس نے پانی پینا چھوڑ دیا۔ مگر پھر بھی پانی پینے میں صرف ہوتا رہا۔ جنگل کی وجہ سے پانی نکالا بھی نہیں جاسکتا، ایسی صورت میں کنویں کا پانی پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اتنی مدت میں کنواں پاک ہوا یا نہیں؟

جواب

اس مدت میں وہ کنواں پاک ہو گیا، اب کوئی شبہ نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو