کنویں میں غیر مسلم کے اترنے سے اس کے پانی کا حکم
سوال
ایک ہندو آدمی نے کنویں میں دو چار غوطے لگائے تو کتنے ڈول کنویں میں سے پانی کے نکال دیئے جائیں تاکہ کنویں کا پانی پاک ہونے پر استعمال کرنے لگ جائیں۔
جواب
اگر وہ خو غسل کر کے کنویں میں داخل ہوا ہے تب تو پانی نکالنے کی ضرورت نہیں اور اگر غسل کر کے اور پاک ہو کر داخل نہیں ہوا ہے اور اسکے بدن پر کسی نجاست کا ہونا متعین نہیں تو احتیاطاً کنویں کا تمام پانی نکالا جائے اور اگر اسکے بدن پر نجاست تھی تو تمام پانی کا نکالنا واجب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔