الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم کے کنویں میں کوئی گر کر مر گیا اسکے پاک کرنے کی صورت

سوال

کنویں میں کسی نے خودکشی کر لی، یا اس میں سے مردہ لاش ملی، مسئلہ کے مطابق اس کا تمام پانی خارج کیا جانا چاہیئے، مگر غیر مسلم کا ہونے کے باعث ایسا نہیں کیا جاسکا، غیر مسلم اس کا پانی لیتے رہے، مسلمانوں کے لئے اس کا پانی کب قابل استعمال ہوگا؟

جواب

کنواں ناپاک ہوتے وقت اس میں جس قدر پانی موجود تھا (مثلاً تین سوڈول) جب اتنا پانی اس میں سے نکل جائے گا تو کنواں پاک ہو جائے گا، خواہ کسی طرح نکلے، اسی کا اندازہ کر کے عمل کیا جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو