بڑی چھپکلی کنویں میں گر جائے تو اس پانی کا کیا حکم ہے!
سوال
بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ بڑی چھپکلی اگر کنویں میں گر جائے تو کنواں نا پاک ہو جاتا ہے (بحوالہ ہدایہ) اور تعلیم الاسلام میں لکھا ہے کہ وہ جانور جس میں بہتا ہوا خون نہیں ہے، جیسے مکھی، مچھر، بھڑ، چھپکلی، چیونٹی ان کے مرنے سے ناپاک نہیں ہوتا، خلاصہ یہ کہ چھوٹی بڑی کی پہچان کیا ہوگی؟
جواب
بڑی چھپکلی شہر میں نہیں ہوتی وہ جنگل میں ہوتی ہے وہ بھی بعض علاقوں میں، اسمیں خون ہوتا ہے اس سے کنواں ناپاک ہو جاتا ہے جو چھپکلی ہمارے دیار میں عام طور پر ہیں وہ چھوٹی ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔