حمام میں چوہا ملا
سوال
(۱) ایک حمام کے اندر ایک چوہا گرا تھا جس کے گرنے کا وقت معلوم نہیں اور اس حمام کا پانی معمولی گرم بھی تھا اور چوہا منتفخ ملا اس پانی سے جس نے وضو یا غسل کیا ہو گا کیا یہ وضو وغسل صحیح ہیں اگر صحیح نہیں تو صحیح مذہب پر کتنے دن کی نماز وغسل کا اعادہ کیا جائے گا۔ (۲) فارهٔ منتفخ پانی سے وضو کیا ہو، امام کی اقتداء کی کسی ایسے مقتدی نے جس نے اور کسی پانی سے وضوء کیا تھا تو اس مقتدی کی نماز میں فتور آیا یا نہیں؟ اگر ہوا ہے تو کتنے اوقات کا۔ (۳)
جواب
(۱) احتیاط یہ ہے کہ تین دن تین رات کی نماز کا اعادہ کیا جائے اور گنجائش اس کی بھی ہے کہ جس وقت سے معلوم ہوا ہے اس وقت سے اس کے ناپاک ہونے کا حکم لگایا جائے (۲) اس کو بھی اعادہ ضروری ہے (۳) جماعت بھی کر سکتے ہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔