الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چچا نے بھتیجہ کی پرورش کی کیا چچا کی خرید کردہ جائیداد میں بھتیجہ کا حصہ ہے

سوال

زید نے اپنے بھتیجہ کی (جسکا باپ اس کو دو ڈھائی سال کا چھوڑ کر مر گیا) پرورش کی وہ جوان ہو کر تھوڑا بہت کام کرنے لگا، اور ابھی اپنے چچا ہی کے پاس تھا کہ اس کے چچا زید نے ایک مکان خریدا، آیا زید خرید کردہ مکان میں زید کا پرورش یافتہ بھتیجہ بھی شریک ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر زید کا بھتیجہ کوئی مستقل علیحدہ کام کرتا ہے، تو اس کی کمائی خود اسی کی ہے، زید کی نہیں، اور اگر وہ علیحدہ کام نہیں کرتا بلکہ زید کی معیت اور شرکت میں کام کرتا ہے، تو اس کی کمائی اس کی ملک نہیں، بلکہ زید کی ملک ہے، اور یہ کہا جائے گا کہ اصل کاروبار کرنے والا زید ہی ہے اور بھتیجہ اس کا معین۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو