قرض یا شرکت میں معاملہ کی پابندی
سوال
میرے دیور کا ایک موٹروں کا کارخانہ ہے، جس میں چار لوگوں کا حصہ تھا، انہوں نے تین کو کچھ سالوں کے بعد برخواست کر دیا، اب مزید ان کو کام کرنے کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی، انہوں نے آکر ہم لوگوں سے کہا کہ کچھ پیسہ ہو تو لگاؤ میں ماہانہ آپ کو تین سو روپیہ دونگا، ہمارے یہاں نقد پیسہ تو نہیں تھا ہم نے ایک مکان جو سولہ سترہ ہزار کا تھا چھ ہزار میں بیچ کر انہیں چھ ہزار روپیہ دئے تھے، اسلئے رسید وغیرہ نہ لی گئی، اور نہ ہی پیسہ کسی کے سامنے دیا گیا، اس کارخانہ کے پیچھے میرے دیور نے خوب محنت کی اور کارخانہ کی مالیت بڑھ کر پچاس…
جواب
جس تفصیل کے ساتھ معاملہ ہوا تھا اسی تفصیل کے ساتھ روپیہ دینا لازم ہے، جس قدر دے دیا ہے، اس کو حساب میں لگایا جا سکتا ہے، لیکن اس کو دیدینے کے بعد سب معاملہ ختم نہیں کیا جا سکتا، جب کہ معاملہ شرکت کا تھا یا قرض کا، اگر شرکت کا تھا تو اس کی پابندی لازم ہے، اگر قرض کا تھا تو اس کی بھی پابندی لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔