مشترکہ زمین میں تعمیر شدہ مکان کے مصارف دونوں فریق نے اٹھائے ہیں تو وہ بھی مشترک ہے
سوال
دو فریق نے مل کر ایک قطعہ زمین خریدی، جو ہر حیثیت سے مشترک چلتی رہی، یعنی اس میں جو کچھ پیداوار ہوتی نصف نصف تقسیم ہو جاتی رہی، کچھ دن کے بعد فریق اول نے مشترک زمین کے ایک جزو پر بلا اجازت فریق ثانی کے ایک مکان تعمیر کر لیا اور اس میں اپنے ذاتی پاور لوم لگا کر آمدنی شروع کر دی، اور تعمیر مکان کا کل خرچہ لکھ کر فریق ثانی کو دیا کہ نصف دو، چنانچہ کچھ دن کے بعد فریق ثانی نے فریق اول کو نصف خرچہ دیدیا اور گاہے گاہے فریق اول سے کہتے رہے کہ جب آپ نے نصف خرچہ لے لیا تو ہمارے فائدہ کا خیال رکھئے، مگر فریق اول برابر حیلہ…
جواب
جب تعمیر میں خرچ شدہ رقم کا نصف حصہ فریق اول نے فریق ثانی سے وصول کر لیا تو جس طرح زمین میں دونوں برابر کے شریک ہیں اسی طرح مکان میں بھی دونوں شریک ہونگے، اب انکار کا حق نہیں، دھوکہ دینا سخت گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔