الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بینک کی ایک اسکیم برائے پینشن

سوال

ہمارے اسٹیٹ بینک نے ایک اسکیم نکالی ہے، کہ ماہانہ سو روپئے دس سال تک بینک میں جمع کرانے پر، دس سال بعد پنشن ماہانہ ۱۶۹ار روپئے پچاس پیسے ملا کریں گے، اور آپ کی اصل رقم اور اس کا منافع جوں کا توں رہے گا، بینک اس رقم کو تجارت وغیرہ میں خرچ کرتا ہے، کیا ایسی اسکیم میں شرعاً شریک ہونا درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

جواب

اگر یہ روپیہ بطور شرکت جمع کیا جائے تب بھی دس سال بعد بطور پنشن ۵۰-۱۶۹ ماہانہ ہمیشہ کے لئے مقرر کر دینا غلط ہے، جب کہ اصل رقم اور اس کا منافع جوں کا توں باقی رہے گا، ایسی شرکت شرعاً درست نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو