پریس میں شرکت اور اس کے علیحدگی اور نفع کی تقسیم
سوال
دو آدمیوں نے مشترک ہو کر ایک پریس کھولا چھ ماہ تک پریس چلتا رہا، اور دونوں نصف نصف منافع لیتے رہے، اس کے بعد پریس مبلغ آٹھ ہزار روپیہ میں فروخت کر دیا گیا، فریق اول چھ ہزار روپئے لے رہا ہے، اور فریق ثانی کو مبلغ دو ہزار روپیہ دے رہا ہے، اور کہتا ہے کہ دو ہزار منافع لے چکا ہے، حالانکہ فریق اول بھی دو ہزار منافع لے چکا ہے، تو اس صورت میں فریق ثانی دو ہزار کا حق دار ہوتا ہے، یا چار ہزار کا یہاں ایک عالم صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا جب دونوں فریق نفع نقصان میں برابر کے شریک تھے تو پریس فروخت ہونے کے بعد بھی…
جواب
جب روپیہ بھی دونوں کا تھا اور نفع نقصان میں شرکت بھی نصفا نصف کی تھی، تو جو نفع تھا، برابر لیا گیا وہ درست ہوا اور پریس فروخت ہونے پر بھی نفع ہو تو برابر ہوگا، البتہ اگر شرکت کرتے وقت اصلی روپیہ دونوں کا برابر نہ تھا بلکہ اس میں فرق تھا، تو پریس فروخت ہونے پر اصلی روپیہ دونوں کا جتنا جتنا تھا وہ دونوں کو دے دیا جائے گا، پھر جس قدر نفع ہو، دونوں میں برابر تقسیم ہوگا، مثلاً اگر…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔