مضارب کے لئے تنخواہ
سوال
زید نے عمر سے مضاربت کا معاملہ کیا یعنی رقم زید کی ہے، جس سے عمر تجارت کرتا ہے، گو یا زید کا مال ہے، اور محنت عمر کی ہے، اور نفع میں دونوں نصف نصف ہیں، اب عمر کہتا ہے کہ نفع کے علاوہ بھی بطور تنخواہ کے دوکان سے کچھ رقم ملنی چاہئے، چنانچہ زید نے دوکان سے سوروپیہ ماہوار بطور تنخواہ بھی طے کر دیا، تو دریافت طلب یہ ہے کہ مضارب کو نفع کے حصہ کے علاوہ اس تجارت سے ماہانہ تنخواہ بھی دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
مضارب کے لئے تنخواہ تجویز ہونا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔