کارخانہ میں بیس فیصد نقصان کی شرط
سوال
ایک کارخانہ دار نے اپنے کارخانہ کیلئے ایک شخص سے روپیہ لیا ہے، جس نے آمدنی میں تقسیم کے حساب کے ساتھ ہی یہ بھی طے کر لیا کہ اگر نقصان ہو تو اپنے لگائے ہوئے روپیہ میں بیس فیصد سے زیادہ کو برداشت نہیں کرونگا، حالانکہ نقصان اصل مال کا مشترکہ قیمت کے حساب سے برداشت کرنا ضروری ہے، سوال یہ ہے کہ کارخانہ مذکور کی آمدنی اس غلط معاملہ کی وجہ سے حلال ہے یا حرام ہے؟
جواب
نقصان کی اس تحدید کی بناء پر کارخانہ کی کل آمدنی کو حرام نہیں کہا جائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔