الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دجاجہ مخلاۃ کو فوراً ذبح کر کے کھانا

سوال

وہ مرغیاں جو کھلی ہوئی ادھر اُدھر پھرتی ہیں، اس کو پکڑ کر فوراً ذبح کر کے کھانا کیسا ہے؟ یعنی مکروہ ہے، یا نہیں؟ اگر مکروہ ہے تو تنزیہی ہے یا تحریمی ہے؟ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ تحریمی ہے اور اس کے دفعیہ کیلئے تین روز باندھنا چاہئے کیا یہ صحیح ہے؟ امید ہے کہ مدلل و مفصل تحریر فرما کر شکریہ کا موقع دیں گے۔

جواب

جو مرغی اس قدر غلاظت کھاتی ہو کہ اس میں بدبو پیدا ہو گئی ہے اس کو اتنی مدت تک محبوس رکھا جائے کہ بدبو ختم ہو جائے، اس سے پہلے یعنی فوراً پکڑ کر ذبح کر کے پکالینا مکروہ تحریمی ہے، جو مرغی غلاظت نہیں کھاتی یا اتفاقیہ کبھی کھا لے اس کو فوراً ذبح کر کے کھالینا درست ہے، اس کو محبوس رکھنا محض تنزیہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو