دیہاتی معتکف کو نماز جمعہ کے لئے شہر جانا
سوال
جس گاؤں میں جمعہ کے شرائط نہیں وہاں اعتکاف اخیر عشرہ میں علی الکفایہ مؤکدہ ہے یا نہیں اگر مؤکدہ ہے تو جمعہ کی نماز کے لئے معتکف جس قصبہ میں جمعہ ہوتا ہے، وہاں جا کر نماز جمعہ پڑھ سکتا ہے، یا نہیں۔ مؤکدہ اعتکاف ساقط تو نہیں ہو گا۔
جواب
اعتکاف کے لئے شہر یا شرائط جمعہ کا پایا جانا ضروری نہیں، بلکہ وہ ہر جگہ شہر ہو یا گاؤں مسنون علی الکفایہ ہے البتہ مسجد ایسی ہو جس میں جماعت ہوتی ہو، گاؤں والے پر نہ جمعہ فرض ہے، نہ سنت مؤکدہ، لہذا اس کو جمعہ کیلئے شہر میں آنا جائز نہیں، اگر آئے گا تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔