الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

معتکف کو خارج مسجد جانا درست نہیں

سوال

صحن کو خارج از مسجد ماننے کی صورت میں معتکف تراویح ادا کرنے کے لئے نکل سکتا ہے یا نہیں؟ المستفتی غلام حاجی یوسف ترکیسر ضلع سورت

جواب

جب کہ حصہ مسقفہ میں جماعت نہیں ہوتی، تو پھر وہاں اعتکاف درست نہیں، کیونکہ ایسی حالت میں جماعت کیلئے باہر نکلنا ہوگا، اعتکاف ایسی مسجد میں کرنا چاہئے جہاں جماعت ہوتی ہو، تاکہ جماعت کیلئے باہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ جوابات صحیح ہیں: اگر فرائض کی جماعت مسجد میں ہوتی ہو اور تراویح کی خارج مسجد تو تراویح کی جماعت کیلئے معتکف کو باہر جانا جائز نہیں مسجد میں خود تراویح ادا کر لے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو