الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اعتکاف میں بیٹری پینا

سوال

(۱) حالت اعتکاف میں مسجد کے اندر بیٹری پینا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اگر جائز ہے تو کراہت کے ساتھ جائز ہے یا بغیر کراہت کے؟ (۳) اس سے پہلے مفتی صاحب فتوی دے چکے ہیں کہ قضاء حاجت کے وقت بیٹری وغیرہ پی کر منہ کو مسواک سے خوب صاف کر کے مسجد میں داخل ہو تو اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ قضائے حاجت تو صرف زیادہ سے زیادہ دومرتبہ ہوسکتا ہے، اور بیٹری پینے کی ضرورت دس مرتبہ ہوتی ہے، تو یہ دس مرتبہ کہاں استعمال کرے؟

جواب

(۱) منع ہے۔ (۲) مکروہ تحریمی ہے۔ (۳) مسجد میں ہرگز نہ پیئے جب سب مرغوبات کو ترک کیا ہے، تو اس سے بھی صبر کرے، اعتکاف کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صبر کی عادت پیدا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو