الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

معتکف بیت الخلاء کے لئے نکل کر کتنا کام کر سکتا ہے؟

سوال

معتکف کا بیت الخلاء کر کے گھر میں جانا، بیوی بچوں سے بات چیت کرنا، کوئی کتاب اٹھا کر لانا، کاغذات حساب وغیرہ کے اُٹھا کر لانا، باہر سے آئی ہوئی ڈاک پڑھنا، مہمانوں سے بات چیت کرنا، جو باہر سے آئے ہوں سلام دعاء، خیر وعافیت دریافت کرنا، کپڑے بدلنا، نہانا اور کپڑے دھونا، خطوط کے جواب لکھنا وغیرہ عمل کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

بیت الخلاء سے فارغ ہو کر ان کاموں کے لئے مستقلاً مکان پر نہ ٹھہرے، چلتے چلتے ضروری بات سلام و دعا مہمان سے کر سکتا ہے، بقیہ اشیاء مکان سے لاسکتا ہے، ڈاک مسجد میں لا کر پڑھے مسجد میں ہی جواب لکھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو