معتکف کا بیٹری سگریٹ پینا
سوال
زید بیٹری سگریٹ کا بہت ہی عادی ہے بغیر پیئے رہ نہیں سکتا، تو اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ بہ حالتِ اعتکاف مسجد کے باہر بیٹری سگریٹ استعمال کرے یا مسجد میں رہ کر ہی؟ اور زید کے علاوہ مسجد میں معتکف بننے کو کوئی تیار نہیں ہے؟ تو اس صورت میں اس کو معتکف بنایا جائے، یا ترک کر دیا جائے؟ نیز حاجتِ انسانی کے اندر کیا کیا چیزیں داخل ہیں؟ تفصیل درکار ہے؟
جواب
اعتکاف کی فضیلت بھی بہت ہے اور منفعت بھی بہت ہے، اس کی طرف اہتمام سے توجہ کی جائے۔ جب قضائے حاجت (پاخانہ پیشاب) کے لئے رات کے وقت مسجد سے باہر جائے تو وہاں یہ حاجت (بیٹری سگریٹ) بھی پوری کرتا آئے، وضو اور مسواک وغیرہ سے منہ خوب صاف کرے، بد بودار منہ لے کر مسجد میں نہ آئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔