اوقات مکروہہ میں نماز کا حکم
سوال
قضاء نماز اور سجدہ تلاوت کیلئے بجز ان اوقات مذکورہ کے اور کوئی وقت دوسرا مکروہ تحریمی تو نہیں ہے؟ یعنی ان تمام اوقات مذکورہ کے علاوہ ہر وقت قضا نمازیں پڑھ سکتا ہے مثلا صبح صادق اور فجر کی سنت کے درمیان یا سنت فجر اور فجر کے فرض کے درمیان یا فرض کے بعد سے سورج نکلنے کے وقت تک یا عصر کی نماز کے بعد سے دھوپ کی زردی سے قبل تک قضا نمازیں بلا کراہت ادا کر سکتے ہیں اور ان تین اوقات مذکورہ میں قضا نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے یا حرام؟
جواب
اوقات ثلاثہ طلوع، استوا، غروب میں قضا نماز اور سجدہ تلاوت اور ادا نماز کا ایک ہی حکم ہے البتہ آفتاب سرخ ہونے سے غروب ہونے تک اس روز کی عصر کی نماز مکروہ نہیں کوئی دوسری قضا اس وقت بھی مکروہ تحریمی ہے۔ اوقات ثلاثہ کے علاوہ کسی دوسرے وقت قضا نماز منع نہیں بلکہ درست ہے۔ اسی طرح سجدہ تلاوت بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔