جنتریوں میں فرق ہو تو نماز کے لئے کس کا اعتبار کیا جائے
سوال
دوامی اسلامی جنتری اور قاسمی جنتری میں کم وبیش ۴ / منٹ کا فرق ہے، جنتری ریڈیو ٹائم کے مطابق تیار کی گئی ہے، قاسمی جنتری کے اول صفحہ پر نوٹ درج ہے کہ اس جنتری کو استعمال کرنے والے اپنی گھڑیاں ریڈیو ٹائم سے ملا کر رکھیں، اب صورت یہ ہیکہ گھڑیاں سب مسجدوں کی ریڈیو ٹائم سے چلتی ہیں، اور جنتری سے چار منٹ کے دوران نماز فجر ادا پڑھتے ہیں، ان کی نماز صحیح ہوتی ہے، یا نہیں؟
جواب
چار منٹ کا فرق ایسا نہیں کہ جس کا لحاظ رکھنے سے کچھ پریشانی لاحق ہو اس کی رعایت ہی سے نماز ادا کی جائے، تا کہ دونوں کے موافق نماز صحیح ہو جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔