الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طلوع شمس کے وقت نماز

سوال

اکثر اوقات مکروہ میں جماعت اولی ہوتی ہے۔ مثلاً ۵ /بج کر ۱۵ /منٹ پر فجر کی نماز ۵ /بج کر ۱۰/منٹ پر آفتاب ہی طلوع ہوتا ہے ایسی صورت میں نماز ادا ہو جائیگی یا قضا پڑھی جائے گی یا ایسے وقت میں نمازی اپنی تنہا نماز پڑھ لے جب کہ دیر ہورہی ہو اور آفتاب طلوع ہونے کا خیال ہو یا جماعت کا انتظار کرے۔

جواب

طلوع آفتاب کے وقت نماز ناجائز ہے اگر عین نماز میں آفتاب طلوع ہو جائے تو اس کو وہیں ختم کردیں اور آفتاب بلند ہونے پر قضا پڑھیں اور جب وقت تنگ ہو جائے تو اپنی تنہا نماز پڑھے جماعت کا انتظار نہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو