الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حنفی کو غیر حنفی کے پیچھے جمع بین الصلاتین کرنا

سوال

یوم عرفہ نویں ذی الحجہ کو مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی دونوں نمازیں جماعت سے ایک ساتھ پڑھنے کا حکم ہے، اس مسجد میں حنبلی امام نے اگر امامت کی تو ایسی حالت میں حنفی فقہ کی رو سے مصلی کو کیا قصر کرنا درست ہے جبکہ امام یہ دونوں نمازیں قصر ہی ادا کرتا ہے حنبلی فقہ کی رُو سے کیا چار پانچ میل پر قصر واجب ہو جاتا ہے، اس حالت میں حنفی مصلی جماعت سے عصر کی نماز ادا کرے یا الگ نماز پڑھ لے؟

جواب

اس صورت میں حنفی اس امام کے پیچھے نماز نہ پڑھے دونوں نمازیں الگ الگ اپنے وقت پر پڑھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو