الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چھ مہینہ دن چھ مہینہ رات والے مقام پر نماز کی کیفیت

سوال

جس ملک میں چھ ماہ رات اور چھ ماہ دن رہتا ہے۔ وہاں دن والی نمازیں اور رات والی نمازیں دن میں ادا کر سکیں گے یا نہیں؟ اور اگر ادا کریں گے تو کس طرح ادا کرینگے آیا گھنٹوں کے اعتبار سے یا کسی اور اعتبار سے جواب مدلل اور واضح تحریر فرمائیں، نیز جس جگہ ادھر سورج غروب ہو اور ادھر طلوع ہوا، اس کا کیا حکم ہے اور ہر دو ملک کس جگہ واقع ہیں۔

جواب

گھنٹوں کے اعتبار سے ادا کریں گے مگر محققین فن جغرافیہ نے تصریح کی ہے کہ وہ مقامات غیر آباد ہیں کسی حیوان کی زندگی وہاں دشوار ہے ایسے مقامات کو عرض تسعین کہتے ہیں۔ منتہائے آبادی جزیرہ تولی ہے جس کا عرض خط استوا سے ترسٹھ درجہ ہے اور بعض ۶۴ ½ درجہ تک آبادی کے قائل ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو