الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز عید کا وقت

سوال

(۱) نماز عید الفطر عیدالاضحی میں اگر صبح سے بارش شروع ہوگئی اور دو بجے دن تک بہت زوروں کی بارش ہوتی رہی سردست شامیانہ وغیرہ کا انتظام نہ ہو سکا مسجد میں برساتی نہیں ہے جس سے کہ بارش کا بچاؤ ہو سکے تو کیا بعد دوبجے دن کے نماز عید الفطر یا نماز عیدالاضحی پڑھی جا سکتی ہے؟ (۲) اگر نہیں پڑھی جا سکتی تو کیا کرنا چاہیے کیسے نماز ادا ہو کوئی عمارت نہیں ہے جس میں نمازی آسکیں۔

جواب

(۱) زوال آفتاب کے بعد نماز عیدین درست نہیں، مجبوری کی حالت میں عید الفطر کی نماز دوسرے دن پڑھی جائے اور عیدالاضحی کی نماز دوسرے دن بھی نہ ہو سکے تو تیسرے دن پڑھی جائے، وابتداء وقت صلاة العيد من ارتفاع الشمس الى قبيل زوالها وتؤخر صلاة عيد الفطر بعذر كالمطر ونحوه الى الغد فقط وتؤخر صلاة عيد الاضحي بعد ذلك الى ثلاثة ايام ا هـ (طحطاوي ومراقي الفلاح) (۲) ج ۱ میں جواب آ گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو