الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عشاء سحری تہجد وغیرہ کے اوقات

سوال

کیا نماز عشاء اور نماز تہجد اور سحری کھانے کے وقت کی انتہاء ایک ہے، یعنی صبح صادق کے اندر تک ان تینوں کی انتہاء ہے اور تہجد کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے اور اس کی انتہاء کیا ہے؟

جواب

ان سب کا انتہائی وقت ایک ہے طلوع صبح صادق سے کچھ دیر پہلے سحری کھانا أفضل ہے سحری میں دیر چاہیے مگر نہ اس قدر کہ صبح صادق ہو جانے کا شک ہو جائے بلکہ اس سے پہلے پہلے ختم ہونی چاہیے اور تہجد کا وقت بھی عشاء کے بعد تمام رات ہے لیکن سو کر اٹھ کر پڑھنا زیادہ موجب ثواب ہے اور سب سے آخر میں پڑھنا أفضل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو