الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عصر کی نماز مثلین سے پہلے

سوال

آج کل ہمارے یہاں ساڑھے چھ بجے غروب آفتاب ہے اگر مسجد میں ساڑھے چار بجے اذان عصر اور جماعت پونے پانچ بجے ہو تو فقہ حنفی کی رو سے یہ اذان اور جماعت عصر دونوں قبل از وقت سمجھی جائیں گی اور دونوں واجب الاعادہ ہوں گی یا صرف اذان قبل از وقت سمجھی جائیں گی؟ اور عصر کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

جواب

اگر مثلین پر جماعت عصر ہوئی تو بالاتفاق اس کا اعادہ نہیں، اذان کچھ پہلے ہوئی ہو تو اس کی وجہ سے جماعت کا اعادہ لازم نہیں ہوتا مثلین سے کچھ پہلے مثل واحد کے بعد جو جماعت ہو جائے اس کا بھی ایک قول پر اعادہ نہیں، علمائے احناف حرمین شریفین میں پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ نہیں کرتے جو کہ بالیقین مثلین سے پہلے ہوتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو