الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ کی نماز اول وقت میں

سوال

تقریباً چالیس برس سے ہماری مسجد میں اذان جمعہ کا وقت ایک بجے اور خطبہ پونے دو بجے ہے، یہ مسجد شہر کے وسط میں ہے، حنفیہ مذہب کی مرکزی جامع مسجد تصور ہوتی ہے کیونکہ پرانی جامع مسجد اہل حدیث حضرات کے انتظام میں ہے اب بعض لوگ کہتے ہیں کہ خطبہ ۱ ½ بجے ہو، اور بعض کہتے ہیں کہ پونے دو بجے ہو دو فریق بن گئے ہیں، وقت کی تبدیلی ہمیشہ سے امام صاحب کے ذمہ تھی اب وہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں، سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز کا أفضل وقت کیا ہے؟ تاخیر مناسب ہے یا عجلت بہتر ہے؟

جواب

جمعہ کی نماز کو اول وقت میں پڑھنا أفضل ہے۔ نمازیوں کی سہولت کے لیے اگر کچھ تاخیر ہو جائے تب بھی مضائقہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو