کلاس میں حاضری کی مجبوری سے عصر ایک مثل پر پڑھنا
سوال
میں مقامی کالج میں ایم اے اردو سال اول کا متعلم ہوں، ہماری کلاس شام کے اوقات میں لگتی ہیں، کوئی نہ کوئی نماز بر وقت شروع ہو کر ختم ہو جاتی ہے، جبکہ ہم پڑھ رہے ہوتے ہیں، جواب طلب بات یہ ہے کہ آپ بتائیں کہ کیا میں اس نماز کو قبل از وقت پڑھ سکتا ہوں، یا پھر قضاء پڑھوں؟
جواب
پہلے پڑھنے کو کوئی حق نہیں الا یہ کہ اجازت ہو جیسے عصر کی نماز کہ عامتا سایہ دومثل ہونے پر ادا کی جاتی ہے، مگر ایک مثل پر بھی گنجائش ہے، لہذا عصر کی نماز مثل واحد پر پڑھ سکتے ہیں، اس کی قضاء نہ کریں، لیکن مغرب کی نما ز غروب سے پہلے نہیں ہو سکتی، اسی طرح ظہر کی نماز زوال آفتاب سے پہلے نہیں ہو سکتی مثل واحد پر ظہر کا وقت ختم ہو جاتا ہے، مگر ایک قول میں مثلین تک گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔