عصر کی نماز مثل واحد پر
سوال
زید مسجد اہل حدیث میں امام ہے حالانکہ زید حنفی ہے، مگر مسجد اہل حدیث میں امام ہونے کی وجہ سے نماز عصر، وقت عصر شافعی میں پڑھاتا ہے جو وقت حنفی سے پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے، اب اگر زید نماز پڑھا دینے کے بعد وہ وقت حنفی میں نماز عصر کا پھر تنہا اعادہ کرے تو زید کی نماز اور اہل حدیث حضرات کی نماز کا حکم کیا ہوگا؟ زید نماز کا اعادہ کرے یا نہیں؟ دیگر اوقات گو کہ اول وقت میں پڑھاتا ہے مگر یہ اوقات حنفیہ کے نزدیک بھی مسلم ہیں۔
جواب
قول مختار اور مفتی بہ تو یہی ہے کہ وقت عصر مثلین سے شروع ہوتا ہے مگر دوسرا قول یہ بھی ہے کہ مثل واحد کے بعد ہی شروع ہو جاتا ہے اور اس وقت پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ لازم نہیں ہوتا، یہ طریقہ صحیح نہیں کہ اہل حدیث کو نماز پڑھا دے اور پھر اپنی نماز کا اعادہ کر لیا کرے اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ جو نماز ان کو پڑھائی ہے وہ زید کے نزدیک صحیح نہیں ہوئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔