سنت طریقہ سے مصلی نا خوش ہوں تو
سوال
اگر کسی مسجد کے امام یا نگراں کا روغیرہ سنت طریقہ پر تراویح یا کوئی دیگر دینی کام کرنا چاہیں مگر مصلی اور محلہ کے لوگ ناراض ہو جائیں، تو ایسی صورت میں امام اور متولی و منتظم مسجد وغیرہ کو کیا کرنا چاہئے؟
جواب
سنت طریقہ پر عمل کیا جائے خلاف سنت کاموں کو رواج نہ دیا جائے، جو مصلی سنت پر عمل کرنے سے ناراض ہوں ان کو شفقت اور نرمی سے سمجھایا جائے، کہ اس کام میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نا خوش ہوتے ہیں، جو کہ مسلمان کے لئے زیب نہیں، آپ کو ناراض کر کے قیامت میں کیسے شفاعت کی درخواست کر سکیں گے، اور بغیر آپ کی شفاعت کے کیسے نجات ملے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔