نماز کی ہیئت ترکیبیہ کیوں ہے؟
سوال
جس وقت نماز ادا کی جاتی ہے تو نماز کا یہی طریقہ کیوں لیا ہے کہ رکوع میں جاؤ، سجدہ میں جاؤ، اگر عبادت ہی کرنی ہے تو ایک جگہ بیٹھ کر کیوں نہیں کر سکتے؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح مجھے نماز پڑھتا دیکھو اسی طرح تم نماز پڑھا کرو، ویسے نماز کے ارکان، قیام، رکوع، سجود، قرآت سب ہی قرآن پاک میں مذکور ہیں اور ان کا تفصیلی طریقہ خود آنحضرت ﷺ نے عمل کر کے سکھا دیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔