توبہ واستغفار میں فرق
سوال
توبہ واستغفار میں کیا فرق ہے؟ اگر زانی اور زانیہ نے صرف توبہ واستغفار کیا تو ان سے ہر قسم کی تعظیم و تکریم، سلام حسن سلوک کرنا چاہئے یا برائے تنبیہ ترک موالات ہو،
جواب
توبہ میں گذشتہ پر ندامت کے ساتھ آئندہ پرہیز کا پہلو غالب ہے، اور استغفار میں جرم کی معافی کا پہلو غالب ہے، جبکہ بذریعہ توبہ واستغفار اصلاح کے آثار ظاہر ہو جائیں تو پھر ترک موالات نہیں چاہئے، ہاں اگر ترک تعلق اصلاح کا ذریعہ بن سکے تو ترک تعلق ٹھیک ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔