الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چلتے پھرتے اوقات میں ذکر

سوال

اٹھتے بیٹھتے، لیٹتے تو میرے نزدیک عبادت درست ہے، کیا چلتے پھرتے بھی تسبیح تحمید و غیرہ یا درود شریف ادا کی جاسکتی ہے، اور کیا درود شریف بھی بغیر زبان ہلائے چلتے پھرتے پڑھ سکتے ہیں یا زبان ہلا کر پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

ہاں زبان سے چلتے پھرتے بھی ذکر اللہ کیا جا سکتا ہے، حدیث پاک میں ہے ”لا یزال لسانک رطبا من ذكر الله الحدیث یہ جملہ اوقات واحوال کو شامل ہے ہاں جس جگہ جس حال میں منع ہے اس سے اجتناب چاہئے جیسے بیت الخلاء میں پہنچ کر زبان ہلا کر پڑھنے سے زبان بھی عبادت میں مشغول رہے گی، صرف دل سے پڑھنے سے دل تو مشغول عبادت رہے گا زبان مشغول عبادت نہیں رہے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو