الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

افطار کے وقت دعا قبول ہوتی ہے لیکن اجتماعی دعا نہ ہو

سوال

حضرت شیخ الحدیث صاحب اپنی کتاب فضائل رمضان، ص ۲۰ر پر لکھتے ہیں کہ بعض روایات میں آتا ہے کہ افطار کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس وقت کی بعض دعاء مخصوص لکھنے کے بعد لکھتے ہیں کہ کسی دعا کی تخصیص نہیں، اجابت دعا کے وقت اپنی اپنی ضرورت کے لئے دعا فرمائیں، یاد آ جائے تو اس سیاہ کا ر کو بھی شامل فرمالیں کہ سائل ہوں اور سائل کا حق ہوتا ہے، اب یہاں پر سوال یہ ہے کہ ہم لوگ پورے گاؤں کے ۷۰/۶۰/ آدمی ہیں، جو ایک ساتھ جمع ہو کر مسجد میں ایک دستر خوان پر روزہ افطار کرتے تھے، اکثریت جاہلوں کی ہے، جن کو صحیح طریقے پر آداب رمضان بھی…

جواب

مسئلہ بتلانے کے لئے امام صاحب نے دعا کرادی ٹھیک کیا مگر اجتماعی حیثیت سے اس دعا کی پابندی نہ کریں بلکہ وقتاً فوقتاً ان کو متنبہ کرتے رہا کریں، کہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے ہر شخص اپنی اپنی حاجت کے لئے دعا مانگ لے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو