مشترک دعا میں کتنا وقت صرف ہونا چاہئے
سوال
(۱) اشتراکی دعاء کتنی دیر تک مانگنی چاہئے؟ اگر آدھ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ مشتر کہ دعا میں وقت لگایا جائے جب کہ آج کی دنیا میں مختلف لوگوں کی مختلف مصروفیات ہیں تو کیا شرعی اعتبار سے درست ہے؟ (۲) مسجد میں مشتر کہ دعاء کے وقت الحاح وزاری کرنا کیسا ہے؟
جواب
(۱) ہر شخص کا حال یکساں نہیں کسی کو دعاء میں وقت خرچ کرنا عین سعادت معلوم ہوتا ہے، اور واقعہ ہے بھی بہت بڑی سعادت کسی کو یہ وقت بار معلوم ہوتا ہے، یا حوائج وضروریات کی وجہ سے گنجائش نہیں ہوتی، اگر کوئی شخص بالکل شریک نہ ہو یا جلدی ہی ختم کر کے چلا آئے وہ اپنی مصالح کو خود جانتا ہے اس لئے کسی پر اصرار نہ کیا جائے، ترغیب دینے میں مضائقہ نہیں۔ (۲) بہت خوش نصیبی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔