الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

افطار کے وقت اجتماعی دعا ثابت نہیں ہے

سوال

بعض لوگ ماہِ رمضان المبارک میں افطار سے قبل ایک جگہ مسجد میں جمع ہوتے ہیں، اور ان میں سے ایک روزہ دار دعا کراتا ہے اور سب لوگ آمین کہتے ہیں کیا یہ طریقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں رائج تھا یا بعد کے بزرگوں نے ائج کیا؟

جواب

طریقہ کہ ایسے وقت میں اجتماعی دعا کی جائے حضرت نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اور فقہائے مجتہدین سے ثابت نہیں، اگر امام صاحب تعلیم کے لئے ایک دو دفعہ دعا کرادیں، پھر روزہ دار اپنی اپنی جدا گانہ دعا کر لیا کریں، تو بہتر ہے اور اس اجتماعی دعا کو ترک کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو