سجدہ میں قرآنی دعائیں پڑھنا
سوال
نماز میں رکوع سجدہ کی تسبیحات کے بجائے قرآنی دعائیں انفرادی طور پر فرض یا نفل نماز میں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ قرآن کے اندر جو دعا ئیں مختلف جگہوں پر ہیں ان کو جمع کر کے فرض و نفل نماز میں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
نماز میں رکوع سجدہ میں تسبیحات پر ہی کفایت مناسب ہے، قرآن کریم کی تلاوت سے احتراز کیا جائے، اگر چہ قرآنی دعا پڑھنے سے بھی نماز فاسد نہیں ہوگی، بعض دعائیں حدیث شریف میں آئی ہیں، نوافل میں ان کے پڑھنے میں مضائقہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔