ملاح مقیم ہیں یا مسافر
سوال
ایک جماعت ملاحوں کی ہے جس کا دستور ہے کہ کسی بڑی آبادی شہر کی پناہ میں بازار کے متصل ندی کے کنارے جگہ خرید لیتے ہیں گورنمنٹ کو اس جگہ کا خراج ادا کرتے ہیں ایک مکان خواہ کرایہ کا خواہ ذاتی لیتے ہیں جس میں ان کا سردار اور سامان رہتا ہے وہیں ان کی مسجد ہوتی ہے جس میں نماز پنچگا نہ جمعہ وعیدین پڑھتے ہیں اگر کوئی مرجاتا ہے اسی شہر میں دفن کفن کرتے ہیں اور ندی کے اندر کشتیاں باندھ دیتے ہیں خود عموماً کشتیوں کے اندر رہتے ہیں اور آنے جانیوالوں سے کرایہ لے کر کشتی میں بٹھلا کر آٹھ دس میل تک پہونچا دیتے ہیں اور اسی جگہ واپس…
جواب
ایسے لوگ اگر پندرہ یوم اس جگہ پر ٹھہریں تو وہ جگہ ان کے لئے وطن اقامت ہے جب تک کم از کم تین یوم کی مسافت کی نیت سے وہاں سے نہیں چلیں گے اس وقت تک اتمام کریں گے قصر نہیں کریں گے۔ البتہ اگر کسی جگہ ان کو جانا ہو جو کم از کم تین یوم کی مسافت پر ہے (یعنی کشتی ہوا معتدل ہونے کے وقت آرام کے ساتھ تین یوم میں وہاں پہونچتی ہے)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔