مسافر کو اتمام
سوال
اگر مسافر سہو سے چار رکعت پڑھ جاوے پھر بعد میں یاد آوے تو یہ نماز ہو جاوے گی یا یہ لوٹا کر پھر پڑھے گا؟
جواب
اگر سہواً سفر شرعی کی حالت میں اتمام کیا اور قعدہ اولیٰ بھی کیا تو فرض ادا ہو گیا لیکن تاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہے اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز کا اعادہ کرنا چاہئے۔ فاذا اتم الرباعية والحال انه قعد القعود الاول قدر التشهد صحت صلاته مع الكراهة لتاخير الواجب وهو السلام عن محله ان كان عامداً فان كان ساهياً يسجد للسهو مراقي الفلاح مختصراً ص ۲۴۶.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔