مسافر نے اتمام کیا
سوال
اگر کوئی مسافر جس پر قصر واجب تھا امام ہو اور پوری چار رکعت مقیم مقتدیوں کو پڑھاوے تو مقیم مقتدیوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟ در مختار میں لکھا ہے کہ نہیں ہوگی اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مسافر پر دوہی رکعت واجب تھی اس نے جو چار رکعت پڑھی ہیں اس کی دو رکعت فرض ہو گئی اور باقی دو رکعت نفل ہوگی۔ مقتدیوں کی چونکہ چاروں رکعتیں فرض ہیں باقی دورکعتیں ان کی نفل پڑھانے والے کے پیچھے ادا ہوئی اور مسئلہ کی رو سے نفل پڑھانے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز نہ ہوگی۔
جواب
مسئلہ تو صاف ہے، وجہ مغالطہ کی شرح کریں تو معلوم ہو۔ مسافر امام نے جب دو رکعت پر قعدہ کیا اور چار پوری کی۔ دو فرض ہوئیں اور دو نفل جو مقتدی مقیم تھے ان کی نماز آخری دورکعتوں میں صحیح نہیں ہوئی۔ کیونکہ اقتداء المفترض خلف المتنفل نا جائز ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔