دورانِ سفر وطن اقامت سے گزرنا سفر کے پیش نظر تنہا نماز پڑھ لینا
سوال
(۱) میں حسن پور ضلع فتح پور تحصیل بند کی کا رہنے والا ہوں۔ میرے والدین حسن پوردیہات میں رہتے ہیں۔ میں بسلسلہ ملازمت بند کی میں مع اہل و عیال عرصہ ۵ سال رہا ہوں اور ڈیوٹی کانپور کرنے چلا جاتا ہوں۔ ڈیوٹی کانپور سے باندہ نرینی اور نرینی سے واپس کان پور جا کر ختم کرتا ہوں پھر کسی دوسری سواری کے ذریعہ بند کی چلا آتا ہوں۔ دوسرے دن ڈیوٹی نہیں رہتی تیسرے دن پھر اسی طرح ڈیوٹی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں میری سکونت کہاں تسلیم کی جائے حسن پور یا بند کی یا کانپور؟ (۲) بس میں کتنا سفر کرنے کے بعد نماز قصر ادا کرنی ہوگی؟
جواب
(۱) حسن پور آپ کا وطن اصلی ہے۔ (۲) ۴۸ میل پر نماز قصر کا حکم ہے۔ (۳) بند کی آپ کا وطن اصلی نہیں وہاں اتمام کا سوال نہیں۔ اگر مسافر ہیں تو قصر کریں گے۔ یعنی ۴۸ رمیل کا ارادہ کر کے چلے اور بند کی اسٹیشن پر پہونچ گئے تو قصر کریں گے۔ (۴) تنہا بھی پڑھنے سے ادا ہو جائے گی۔ ایک دو آدمی مسافر وغیرہ کو لے کر جماعت کرلیا کریں۔ جماعت چھوڑنا بڑی محرومی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔