مقیم مقتدی کی نماز مسافر امام کے پیچھے
سوال
(۱) امام مسافر ہے اور مقتدی مقیم امام دورکعت پڑھ کر سلام پھیر دیتا ہے اور مقتدی بقیہ دورکعت پڑھنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں ان دونوں رکعتوں میں مقیم مقتدى الحمد شریف پڑھیں یا بمقدار الحمد شریف تک کھڑے رہیں اور پھر رکوع کر لیں؟ (۲) اگر مقیم مقتدی مسافر امام کے پیچھے دوسری رکعت میں آ کر شریک ہوا تو بقیہ نماز کس طرح پوری کرے اور اگر اقتداء قعدہ میں کرے تو چاروں رکعتیں کس طرح ادا کرے؟
جواب
(۱) الحمد شریف نہ پڑھے بلکہ اتنی ہی دیر کھڑے ہو کر رکوع کردے و صح اقتداء المقيم بالمسافر في الوقت وبعده فاذا قام المقيم الى الاتمام لا يقرأ در مختار۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔