الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میرٹھ سے مظفر نگر تک مسافت سفر نہیں

سوال

(۱) زید ٹیکسی ڈرائیور ہے اور میرٹھ میں مقیم ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ مثلاً زید میرٹھ سے مظفر نگر کے لئے روانہ ہوا جب کہ یہ مسافت ۲۵ رمیل ہے۔ تو وہاں قصر نہیں ہوگا۔ لیکن اگر وہاں سے دیو بند آنا پڑا تو مسافت قصر ہو جائے گی۔ تو اس صورت میں قصر کرے گا یا نہیں؟ اگر اس طرح سہارنپور یا دہرہ دون جانا پڑے تو مسافت قصر ہو گی یا نہیں؟ (۲) زید کی گاڑی آل یوپی ہے۔ ویسے مستقل چلتی ہے۔ ادھر دہلی لکھنو جانا پڑے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

اگر میرٹھ زید کا وطن اصلی ہے یا وطن اقامت ہے اور وہاں سے صرف مظفر نگر کی نیت سے چلا جو کہ ۲۵ میل ہے تو وہ قصر نہیں کرے گا۔ پھر مظفر نگر سے دیو بند کا ارادہ ہو گیا تو بھی قصر نہیں کرے گا۔ پھر دیو بند سے سہارنپور کا ارادہ ہو گیا تب بھی قصر نہیں کرے گا۔ اگرچہ میرٹھ سے سہارنپور تک مسافت قصر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو