گراموفون میں قرآن شریف سننے سے سجدہ تلاوت
سوال
جو آیت سجدہ گراموفون میں پڑھی جائے تو کیا سامعین پر سجدہ واجب ہے؟
جواب
حوادث الفتاوی ص ۸۱ میں لکھا ہے کہ جو آواز اس سے نکلتی ہے وہ تلاوت نہیں بلکہ نقل اور عکس ہے تلاوت کا مشابہ صوت طیر اور صدا کے پس اس کا حکم بھی تلاوت کا سا نہ ہوگا بنا بر روایت در مختار وغیرہ مثلاً اس کے استماع سے سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا لیکن قرآن شریف کا اس میں بھرنا اور سننا منع ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔