فرض کی قراءت میں الحمد کا ایک لفظ رہ گیا لقمہ دینے پر امام نے لے لیا تو کیا سجدہ سہو واجب ہے؟
سوال
امام سے نماز فرض میں پہلی یا دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ میں ایک لفظ چھوٹ گیا تو سجدہ سہو کر لیا نماز ہوگئی یا نہیں؟ شروع کی تین آیت صحیح پڑھ لی ایاک چھوٹ گیا یا صراط المستقیم ایک چھوٹ گیا لقمہ دینے سے نماز صحیح ہو گئی یا نہیں؟ یا سورہ فاتحہ نماز کی پہلی دو رکعت میں فرض ہے یا واجب ہے سجدہ سہو سے یا لقمہ دینے سے اور امام کا لقمہ لینے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
اگر سورۂ فاتحہ میں پہلی یا دوسری رکعت میں امام سے ایک دو لفظ چھوٹ گیا اور مقتدی نے لقمہ دیا اور امام نے اس کو پڑھ دیا یا لقمہ نہیں دیا امام نے سجدہ سہو کر لیا تو نماز ہوگئی۔ پہلی اور دوسری رکعت فرض نماز میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا واجب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔