سجدہ سہو واجب ہونے کی صورت میں سجدہ نہ کیا جائے تو اعادہ نماز کا حکم
سوال
(۱) امام تراویح کی رکعت اول پوری کرنے کے بعد بیٹھ گیا مقتدیوں نے لقمہ دے کر امام کو کھڑا کیا، امام نے کھڑے ہو کر دوسری رکعت پوری کرنے کے بعد سلام پھیر کر نماز پوری کی سجدہ سہو نہیں کیا، آیا اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں اور نماز ہوئی یا نہیں؟ (۲) امام تراویح کی نماز میں دو رکعت پوری کرنے کے بعد بغیر قعدہ کئے کھڑا ہو گیا، مقتدیوں نے لقمہ دیا، تو امام نے بیٹھ کر بلا سجدہ سہو کئے سلام پھیر دیا نماز ہوئی یا نہیں۔
جواب
(۱) اگر بیٹھتے ہی فوراً بلا تاخیر لقمہ دے کر اس کو کھڑا کر دیا تو سجدہ سہو واجب نہیں، اگر تاخیر ہوگئی تو سجدہ سہو واجب ہے۔ (۲) اس صورت میں سجدہ سہو واجب تھا لیکن اب اس نماز کا اعادہ واجب نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔