رکوع سجدہ کی تسبیح بدل گئی
سوال
چند روز قبل نمازِ عشاء میں ایک رکعت کے اندر جب میں پہلے سجدہ میں گیا تھا تو تین مرتبہ بجائے سبحان ربی الاعلیٰ پڑھنے کے سبحان ربی العظیم پڑھ کر سجدہ سے سراٹھاتے ہوئے پھر سمع اللہ لمن حمدہ اور پھر ربنا لک الحمد پڑھا اور اللہ اکبر کہہ کر دوسرے سجدہ میں چلا گیا، تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
جواب
بھول کر ایسا کر لینے سے نہ نماز فاسد ہوئی نہ سجدہ سہو لازم ہوا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔